ارسطو 384 قبل مسیح میں پیدا ہوا۔
اس کی پیدائش ایتھنز سے دو سو میل دور شمال میں اسٹاگیرا کے مقام پر ہوئی۔
اس کا باپ مقدونیا کے بادشاہ "ایمن ٹاس" کا طبیب خاص تھا۔
ارسطو نے بچپن میں طب کی تعلیم حاصل کی۔
اٹھارہ سال کی عمر میں وہ ایتھنز آیا اور افلاطون سے فلسفہ کی تعلیم حاصل کرنے لگا۔
بعض کے مطابق آٹھ سال تک اور بعض کے مطابق بیس سال تک تعلیم حاصل کرتا رہا۔