Pages

Saturday, January 12, 2019

جوانی کی اشتیاق اور جولانی کا فائدہ

اخبار کے پندرہ اور ریڈیو کے پچیس تیس برسوں نے مجھے جہاں سینکڑوں باتیں سکھائیں وہیں یہ گُر بھی سکھایا کہ عملی زندگی کے شروع کے دور کا اشتیاق اور جولانی جو بڑے بڑے کام کرالیتی ہے ، وہ کارناموں سے کم نہیں ہوتے، عمر بڑھ جائے تو باگ پر گرفت اتنی مضبوط نہیں رہتی۔ جس نے عمر کے اس دور سے بھرپور فائدے اٹھائے وہ عمر بھر اس سرمائے سے فیض اٹھا سکتا ھے۔

Monday, December 31, 2018

ارسطو کابچپن

ارسطو 384 قبل مسیح میں پیدا ہوا۔
اس کی پیدائش ایتھنز سے دو سو میل دور شمال میں اسٹاگیرا کے مقام پر ہوئی۔
اس کا باپ مقدونیا کے بادشاہ "ایمن ٹاس" کا طبیب خاص تھا۔
ارسطو نے بچپن میں طب کی تعلیم حاصل کی۔
اٹھارہ سال کی عمر میں وہ ایتھنز آیا اور افلاطون سے فلسفہ کی تعلیم حاصل کرنے لگا۔
بعض کے مطابق آٹھ سال تک اور بعض کے مطابق بیس سال تک تعلیم حاصل کرتا رہا۔